حرم حضرت عباس علیہ السلام کا دنیا بھر کے مومنین کی ثقافتی و علمی مدد کا عزم

2024-11-12 10:28

حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعیہ علامہ سید احمد صافی حفظہ اللہ کا مدغشقر کے دینی و ثقافتی وفد سے اہم ملاقات

کربلا: حرم حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعیہ علامہ سید احمد صافی حفظہ اللہ نے مدغشقر سے آنے والے دینی و ثقافتی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے وہاں کے مومنین کی حالت اور ان کی ضروریات پر گفتگو کی۔

علامہ سید احمد صافی حفظہ اللہ نے یقین دہانی کروائی کہ حرم حضرت عباس علیہ السلام دنیا بھر میں مومنین کی ثقافتی و علمی ضروریات پوری کرنے اور ان کی بھرپور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عتبہ مقدسہ اپنے وسائل اور دائرہ کار کے تحت عالمی سطح پر مومنین کو دینی، ثقافتی اور علمی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سرگرم ہے۔

علامہ سید صافی حفظہ اللہ نے اس ضمن میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عتبہ مقدسہ کے زیر اہتمام کتب کی اشاعت، دینی محاضرات، اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد پیغامِ اہل بیت علیہم السلام کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے۔

مزید برآں، حرم حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ ان ممالک کے باصلاحیت طلباء کو العمید اور الکفیل یونیورسٹیوں میں داخلے کی پیشکش بھی کرتی ہے، بشرطیکہ وہ وزارت تعلیم اور تحقیقیات عراق سے اسناد کی معادلت کے لیے ضروری اجازت حاصل کریں۔

أبو علی

العودة إلى الأعلى