کربلا میں (6) ہزار سے زیادہ لبنانیون کا استقبال کیا گیا

2024-11-11 11:59

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے لبنانی عوامی ریلیف سیل نے بروزِ ہفتہ اعلان کیا ہے کہ کربلا میں زائرین کے شہروں،نجی ہوٹلوں، امام بڑوں اور گھروں کو لبنان کے خلاف جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک(6000) سے زیادہ افراد موصول ہو چکے ہیں جبکہ اس بات کی طرف اشارہ بھی ہے کہ انہیں رہائش، خوراک اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کی گئی ہے۔

کمیٹی کے رکن اور حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالامیر طہٰ نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا ہے کہ(6,232) لبنانی ایسے ہیں جن کی میزبانی حرم امام حسین علیہ السلام سے منسلک زائرین شہروں میں کی جا رہی ہے۔ امام باڑے ، اور نجی رہائش گاہیں جو کربلا میں سیاحوں کے لئے ہیں وہ اور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹز کے ساتھ معاہدے کے تحت مختص کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ متعدد حسینیہ اور مکانات۔

انہوں نے مزید کہا کہ"یہ اعدادوشمار جمعرات، 7 نومبر 2024 کے آخر تک کے ہیں اور لبنانی خاندانوں (عراق کے مہمانوں) کو درکار تمام لاجسٹک خدمات فراہم کر دی گئی ہیں" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، "خدمات میں رہائش کی فراہمی بھی شامل تھی۔ خوراک،صحت کی دیکھ بھال اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ: حرم امام حسین علیہ السلام، اور سپریم مذہبی اتھارٹی کے نمائندے اور اس کے متولی الشرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی ہدایات کے ترجمہ کے ذریعے، لبنانی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک کرائسس سیل تشکیل دیا، اس کے علاوہ زائرین کے شہروں میں مصیبت زدہ خاندانوں کی میزبانی کے لیے اپنے دروازے کھولنے اور ان سب کی ضرورت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے انہوں نے سپریم مذہبی اتھارٹی کے بیان کی تعمیل میں لبنانی عوام کے لیے طبی اور انسانی امدادی مہم شروع کرنے کی طرف اشارہ کیا۔

مشھدی

المرفقات

العودة إلى الأعلى