رئیس جامعہ الکوثر کی بارگاہ حسینی میں حاضری اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی سے ملاقات
وکیل مرجعیت شیخ انور علی نجفی نے کربلاء معلی میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے اور متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی سے بھی ملاقات کی۔
کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق کربلاء معلی میں رئیس جامعہ الکوثر جناب شیخ انور علی نجفی نے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مسئول جناب حیدر منگوشی سے ملاقات کی۔
منگوشی نے کہا کہ شیخ انور علی نجفی کے ساتھ ہماری ملاقات نتیجہ خیز رہی جس میں ہم نے پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے آفس کو جلد کھولنے کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی یے۔ یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں آفس کھولنے کے لیے پہلے سے ہی تیار تھا تاکہ میڈیا کا یہ شعبہ اپنی ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ پاکستانی مذہبی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ سوشل ایکٹویسٹ اور سٹیم میڈیا سے افراد کو کربلاء مدعو کرے تاکہ ایک دوسرے کی ثقافت و تہذیب کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے۔
شیخ الکربلائی نے پارچنار کے مظلوم مومنین کے حفظ و امان اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور حرم امام حسین ع کی جانب سے محسن ملت کی حیات مبارکہ میں منعقد ہونے والے پروگرام نسیم کربلا کے دوبارہ منعقد کرانے کا احکامات جاری کر دیا