حرم امام حسین علیہ السلام نے بانیان مجالس، مبلغین اور نوحہ خوانوں سے اربعین حسینی میں مرجع دینی اعلی کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اپیل
حرم امام حسین علیہ السلام میں منعقد سالانہ اربعین کانفرنس میں ملک بھر سے بانیان، خطباء و ذاکرین اور حکومتی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب حسن راشد عابیچی نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کو منظم انداز سے منانے کے لیے ہمیں مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا تاکہ شعائر حسینی اپنی اصل حالت میں باقی رہیں اور ریاکاری و غلط رسومات سے پاک رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان رسومات کی ادائیگی میں مذہبی تقدس کو برقرار رکھنا ہوگا۔
ذاکرین اور نوحہ خوانوں سے گزارش کی گئی کہ وہ ایسے اشعار نہ پڑھیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔
مزید برآں ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں جس سے دشمن کو تخریب کاری کا موقع ملے۔
حرم امام حسین کے شعبہ جلوس و مواکب کے سربراہ جناب رسول نے کانفرنس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت اور حرم حسینی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کی نمائندوں کے علاوہ ملک بھر سے مواکب کے بانیان اور منتظمین نے شرکت کی۔