برکات امام حسین کے تحت مفت علاج معالجے کی دوسرا فیز شروع
متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر حرم کے زیر انتظام چلنے والے تمام ہسپتالوں میں محرم الحرام اور صفر میں زائرین اور عراقی عوام کے لئے لگانے گے فری میڈیکل کیمپ کا دوسرا فیز آج 27 جولائی سے شروع ہوا ہے
حرم امام حسین ؑ کی جانب سے برکات الامام الحسین کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے محرم الحرام اورصفر المظفر 1446 ہجری میں عتبہ حسینیہ سے منسلک تمام ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فری میسر ہو گی
کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق آج بروزہ ہفتہ 7/27/2024 سے حرم کے زیر انتظام چلنے والے تمام صحت کے اداروں میں تمام سہولیات بشمول آپریشن، علاج، تشخیص،
اور او پی ڈی فری میڈیکل کیمپ کا دوسرا فیز شروع ہوا ہے جو 20 دن تک جاری رہے گا
ان ہسپتالوں میں سرفہرست امام زین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال
المجتبیٰ ہسپتال جو کہ خون کی بیماریوں کے علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹیشن میں مہارت رکھتا ہے،
خدیجہ الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) ہسپتال جو کہ خواتین سے مختص ہسپتال ہے،سفیر امام حسین ہسپتال،
وارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار دی ٹریٹمنٹ آف آنکولوجی اینڈ کینسر،اورمرکز سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) جو آنکھوں کی سرجری سے مختص ہے شامل ہے
واضح رہے کہ اس فری میڈیکل کیمپ کا پہلا حصہ 11 سے 13 محرم الحرام 1446 ہجری تک یعنی تین دن تک جاری رہا تھا جس سے 100000 سے زائد مریضوں نے مراجعہ کی تھی جو کہ یقینا ایک خوش آئین بات ہے
یہ دوسرا کیمپ 20 محرم الحرام سے 10 صفر 1446 تک یعنی 20 دن تک جاری رہے گا