عتبہ الحسینیہ : عالمی اربعین کانفرنس میں 78 محقیقن شریک ہونگے

2024-07-24 08:07:57

حرم امام حسین علیہ السلام کے ماتحت ادارہ مرکز کربلا فار سٹڈیز اینڈ ریسرچ کی انتظامیہ نے آٹھویں بین الاقوامی زیارت اربعین کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی ہے ۔یہ کانفرنس 23 ، 24 صفر 1446 بمطابق 27-28/اگست/2024 کو ہو گی۔

کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر عبدالامیر عزیز قریشی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا ہے کہ آٹھویں بین الاقوامی اربعین کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہے کانفرنس کے لئے ہمیں دنیا بھر سے انسانی ،سماجی ،طبی اور دیگر معاشرتی مضوعات پر ایک سو ساٹھ سے زائد موالے موصول ہوئے

انہوں نے مزید کہا ریسرچ کمیٹی نے تمام مقالوں کا معیار کے مطابق چیک کرنے کے بعد 78 تحقیقی و علمی  مقالوں کو قبول کیا گیا جبکہ دیگر مقالوں کو قبول نہیں کیا گیا کیونکہ یہ کانفرنس کے موضوعات سے متعلقہ نہیں تھے

اس کانفرنس کی نمایاں بات یہ ہے کہ اس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 120 سے زائد مہمان شریک ہونگے جن میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم رہنماؤں بھی شرکت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفود اربعین کے حالات ماحول اور اربعین کے اصولوں اور اقدار کے بارے میں جاننے کے لیے آئنگے


العودة إلى الأعلى