متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کا غرباء اور فقراء کے لیے بنائی جانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ

2024-07-23 12:24:21

مرجع اعلی کے نمائندے و متولی شرعی حرم امام حسینؑ جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کا دیار طیبہ میں امام رضا فاونڈیشن کی تعاون سے غریبوں کی رہائش کے لیے بننے والی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کادورہ کر کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔اگلے چار ماہ میں 300 گھر تقسیم کیے جایئں گے

کربلا معلی میں امام رضا چیرٹی فاونڈیشن جو کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے حجت الاسلام شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ کی نگرانی چل رہا ہے اور انہی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں سینکڑوں غریب خاندانوں اور محدود آمدنی والے افراد کے لئے بنائے گے ہاوسنگ سوسائٹی جس میں 435 فیملزکی رہائش کی گنجائش ہوگی تاہم پہلے فیز ون کو چار ماہ کے اندر تقسیم کیا جائے گا

ون میں 300 مکانات بنائے گئے ہیں ۔ ہر مکان کی مساحت 120 میٹر ہوگی۔ فیز

واضح رہے اس منصوبے کا مرکزی سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے ۔

اس سوسائٹی میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ سکولز، ہسپتال، پارک اور ایک مارکیٹ بھی ہوگی 

حسب سابق ،سب جانتے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے اس اور دیگرعوامی خدماتی منصوبوں کا مقصد غریبوں کو باوقار اور باعزت زندگی گزارنے کے وسائل فراہم کرنا ہے ۔

اس لیے حرم امام حسین علیہ السلام ہمیشہ ان کے لیے بہترین سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہے


منسلکات

العودة إلى الأعلى