کربلا حرم امام حسین علیہ السلام میں یوم عاشور پر عزاداری کا رقت آمیز مناظر
2024-07-17 10:24
آج صبح، بروز بدھ، 10 محرم 1446 کو، حرم امام حسین ع میں واقع کربلا اور امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار(ع) کے ذکر شہادت پر مشتمل مجلس عزاء کا انعقاد ہوا۔
اس مجلس عزاء میں حرم امام حسین ع کے متولی شرعی علامہ شیخ مھدی کربلائی اور روضہ مبارک کے اعلی عہدیداروں سمیت عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مقتل کے بعد متولی شرعی نے باجماعت نماز ظہرین ادا کی اس کے بعد رکضہ طویریج شروع ہوا جو حرم امام حسین ع اور بین الحرمین سے ہوتا ہوا حرم حضرت عباس ع میں داخل ہوتا ہے
حرم امام حسین ع کی انتظامیہ نے عاشوراء کے احیاء کے لیے آئے ہوئے لاکھوں عزاداروں اور ماتمی دستوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروے کار لائے ہوئے ہیں۔