العین فاونڈیشن نے عراق کے صوبہ دیوانیہ کے یتیموں کی کفالت مکمل کردی
مرجع دینی اعلی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی زیر نگرانی چلنے والے العین فاونڈیشن جو پورے عراق میں یتیموں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرتا ہے ،انہوں نے اعلان کیا ہے دیوانیہ میں کوئی یتیم نہیں ہے جس کی کفالت نہ کی ہو
فاؤنڈیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر سیف الدین محمد عبد الامیر نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ العین فاونڈیشن نے پورے عراق میں یتیموں کی کفالت کرتا ہے تاہم فاونڈیشن کی کاوشوں کی بدولت دیوانیہ پہلا صوبہ ہے جس میں اب کوئی یتیم نہیں ہے جس کی فاونڈیشن کفالت نہ کرتا ہو
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم بالخصوص خواتین ونگ نے تمام علاقوں میں گھر گھر جا کر مستحق یتموں کی رجسٹریشن مکمل کر کے انکی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا فاونڈیشن کی جانب سے ہر یتیم کو ہر ماہ 95 ہزار دینار عراقی دیتا ہے اس کے علاوہ راشن ،میڈیکل ،اور رہایش کی سہولیات بھی دی جاتی ہے
مزید برآں کہ یہ فاونڈیشن 2006 میں وجود میں آیا ہے اور اب تک پورے عراق سے فاؤنڈیشن میں رجسٹرڈ یتموں کی تعداد 180,000 سے زائد یتموں کی مستقل و غیر مستقل کفالت کرتا ہے
فاؤنڈیشن کی مالی معاونت کے دو اہم ذرائع ہیں۔
پہلا: یہ رقم ہر ماہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے مرکزی دفتر کی جانب سے دی جاتی ہے۔
دوسرا: مخیرین حضرات ہر ماہ فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ صدقات خیرات اور سہم امام بھی جمع کیا جاتا ہے۔
انہوں مزید کہا کہ العین فاؤنڈیشن ایک رجسٹر غیر سرکاری اور خودمختار ادارہ ہے۔ یہ یتیموں کی تعلیم و تربیت اور ان کے خاندانوں کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرتا ہے اور انکی معاونت کرتا ہے۔ یہ سب مرجع دینی اعلی آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کی زیر نگرانی اور انکی رہنمائی میں چل رہا ہے