یوم عاشورا کربلاء معلی میں 6000 سے زائد رضاکار خدمات انجام دینگے
حرم امام حسین علیہ السلام امام عالی مقام اور ان کے اہل بیت علیہم السلام اور انصار رضوان اللہ علیہم کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرنے اور زیارت عاشوراء کے لیے کربلاء آنے والے عزاداروں کو ہر ممکن خدمت فراہم کرنے کے لیے ہزاروں رضاکاروں کی خدمات حاصل کرے گا
حرم امام حسین علیہ السلام میں نظم و نسق ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ہیڈ جناب علاء عدنان نے یوم عاشور کے موقع پر کربلاء معلی میں آنے والے زائرین اور رکضہ طویریج کے عزاداروں کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کربلاء معلی میں پرسہ دینے کے لئے آنے والا مرکزی جلوس رکضہ طویریج ہے جس میں سب سے زیادہ لوگ شامل ہوتے ہیں۔ اس لئےہم نے ممکنہ طور پر حالات سے نمٹنے کے لئے اس جلوس کو تین مختلف دروازوں یعنی باب قبلہ باب رجاء اور باب زینبیہ سے انٹری دینگے جبکہ ایگزٹ کے لئے چار دروزے ہونگے جس سے یہ مرکزی جلوس بین الحرمین سے ہوتا ہوا حرم حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے 6000 سے زیادہ رضاکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں، جنہیں زائرین کی آمد سے لے کر مراسم زیارت کی ادائیگی اور ان کی باحفاظت اپنے گھروں کو واپسی تک کے مراحل میں مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔