محرم الحرام کی مناسبت سے دیالہ میں علم کشائی
حضرت امام حسین علیہ السلام کے گنبد مبارک پر لہرایا گیا علم مبارک، حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینیہ کے اعلی سطحی وفد نے دینی سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی موجودگی میں عراق کے صوبہ دیالہ کے شہر بعقوبہ کی فضاء میں لہرایا دیا
افتتاحی تقریب سے حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینیہ کے مسئول جناب شیخ احمد صافی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اس وقت ہمیں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے انکے نقش قدم پر چل کر حقیقی اسلام کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے اورانسانیت کی بقاء کے لئے آپ کی لازوال قربانی کو یاد کرانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج امام حسین علیہ السلام کے پرچم کو بلند کرنے کا مقصد یہ اعلان ہے کہ ہم آج وقت کے یزید کے سامنے حق کی خاطر کھڑے ہونے اور باطل سے نفرت اور اظہار بیزاری کا اعلان کرتے ہیں۔
دوسری جانب صوبہ دیالہ میں مرجع دینی اعلی کے نمائندے شیخ عبدالرزاق آل فرج نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ہم سید شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان کی کربلاء میں اسلام کی بقا کے لئے دی گئی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور ہمیں ان کی بابرکت سوانح حیات سے سچائی،عدل اور انصاف کی راہ پر چلنے کی توفیق و طاقت ملتی ہے۔
واضح رہے قسم شؤون دینیہ کے زیر اہتمام عراق کے مختلف شہروں میں پرچم امام حسین علیہ السلام کو محرم الحرام کی مناسبت سے لہرایا جا رہا ہے۔