کربلاء میں ضریح مبارک کی جالی بنانے والی فیکٹری کا افتتاح
متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ منٹینس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی ضریح سازی اور ابواب کی مرمت کے لئے سبط فیکٹری کا افتتاح کر دیا ہے
مرجع دینی اعلی کے نمائندے اور متولی شرعی جناب شیخ مھدی کربلائی حفظہ اللہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔
راستہ لمبا ،پیچیدہ اور دشوار ضرور ہے مگر عزم و ہمت اور اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ رکھنے سے آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ آج ہم جس مرحلے میں پہنچے ہیں، وہ یقینا آپ تمام کی محنت کا نتیجہ ہے۔
آپ نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آپ کی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کی بنا پر جلد از جلد یہ کام بھی آخری مراحل تک پہنچ جائے گا۔ ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ یہ پہلا ماڈل ہوگا جو حرم امام حسین علیہ السلام کی ورکشاب میں عراقی انجنیئرز کی نگرانی میں بنایا جائے گا اور مستقبل قریب میں حرم امام حسین علیہ السلام کی زیر نگرانی زیر زمین تعمیر ہونے والے چار سرداب اور تل زینبیہ میں شباک کا استعمال کیا جائے گا۔
نئی ضریح بنانے کا کام بتدریج تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس ضریح و شباک کو حرم امام حسین علیہ السلام کے خدام اپنے ہاتھوں سے نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ تیار کر رہے ہیں۔ جس میں واضح پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دوسری جانب حرم کے شعبہ ضریح سازی اور ابواب سازی کے سربراہ فارس صفار نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر ہم نے ایک خصوصی کارخانے کو بنایا ہے جس میں حرم مطہر کی کھڑکیاں اور دروازوں کو بنایا جائے گا جسے ہمارے شعبے کے ماہرین اور کاریگر انتہائی نفاست اور عقیدت سے تیار کریں گے جو کہ ڈیزائن اور نقش و نگار کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہونگے