3000سے زائد طلباء و طالبات کی شرکت کے ساتھ حرم امام حسین ؑ کے زیر اہتمام شارٹ کورس اختتام پذیر
2024-07-04 10:21
حرم امام حسین علیہ السلام کے ادرے دارالقرآن کریم نے شعبہ امور دینی کی تعاون سے اس سال موسم گرما کی تعطیلات میں حرم امام حسین علیہ السلام میں وسیع شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس میں تین ہزار سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی
دار القرآن کریم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ جناب کرار شمری نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ دار القرآن کریم نے شعبہ امور دینیہ کی تعاون سے حرم حسینی میں موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء وطالبات کے لئے منعقد کردہ شارٹ کورس میں تین ہزار نئی نسل کو تعلمیات محمد وآل محمد علیہم السلام کے ساتھ ساتھ قرآنی علوم کی تعلیمات سے بھی بہرہ مند کیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ اس سمر کیمپ سٹارٹ کورسز میں قرآن پاک کی تعلیم کےساتھ ، اخلاق، سیرت، فقہ، تاریخ اور قرآنی کہانیاں شامل تھی کیمپ کے دوران بچیوں کے لئے الگ نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ 1200 خواتین معلمات کی خدمات حاصل رہی
شمری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں پرائمری ،مڈل ،کالج اور یونیورسٹی لیول کی بچیاں نے شرکت کی جن میں زیادہ تر کا تعلق کربلا معلی سے تھی