دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات کے ضمن میں منعقدہ امام سجاد(ع) کانفرنس اختتام پذیر
حرم حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات کے ضمن میں منعقدہ امام سجاد(ع) کانفرنس کا اختتام ہو گیا ہے
شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے منعقد کی گئی اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب عباس موسیٰ احمد اور مجلس ادارہ کے متعدد اراکین کے علاوہ
کالج و یونیورسٹیز کے پروفیسر حوزہ علمیہ سے مذہبی سکالر کے علاوہ سماجی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
(النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة) اور یہ کانفرنس اس کا اہم حصہ ہے۔
اس کانفرنس کے لئے (29) تحقیقی مقالات موصول ہوئے تھے، جن میں سے (7) مقالوں پر کانفرنس کی تحقیقی نشست کے دوران گفتگو کی گئی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سید عقیل الیاسری نے کانفرنس کی تیاری اور علمی کمیٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کانفرنس سے خطاب کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب عباس موسیٰ احمد اور حرم مقدس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران سید لیث الموسوی، سیدجواد الحسناوی اور ڈاکٹر عباس الددہ الموسوی نے کانفرنس میں شریک محققین کو اعزاز سے نوازا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہفتہ امامت کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کوپھیلانے، عصرحاضر کے بحرانوں سے نمٹنے، فکری شکوک و شبہات کو دور کرنے اور منحرف نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔