بغداد غدیرثقافتی فیسٹیول میں حرم امام حسین علیہ السلام کی 450 عناوین کے ساتھ بھرپور شرکت
دارالحکومت بغداد کے الحبیبیہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تیسری غدیر فیسٹیول میں حرم حسینی کے بک سٹال میں 450 سے زائد عنوانات کے ساتھ نمایاں شرکت
حرم امام حسین ؑ کے بک سٹال کے مسئول جناب علی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حرم امام حسین کے بک سٹال کی خصوصیات یہ ہے کہ اس دفعہ سٹال میں مختلف زبانوں میں 450 سے زائد موضوعات پر کتابیں موجود ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تمام تر تیاری کے ساتھ عید غدیر ثقافتی فیسٹیول میں شرکت کی ، جہاں عراق کے تمام عتبات عالیہ اور مواکب حسینی نے حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے شرکت کی۔
مزید برآں کہ اس فیسٹیول میں حرم امام حسین علیہ السلام کےثقافتی و فکری شعبہ کی جانب سے اشاعت کی گئی کتب کے ساتھ ساتھ، حرم کے پینٹرز کی نئی پینٹنگز بھی سٹال پر رکھی گئیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے بک سٹال کو جدید ڈیزائن کے تحت مرتب کیا تھا ۔ اور اس میں مختلف موضوعات پر 450 سے زائد کتابیں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ مرکزی عید غدیر فیسٹول تھا۔ اس میں بڑے مواکب حسینی اور عتبات عالیہ نے شرکت کی
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان نمائشوں کا مقصد اسلامی فکر اور ثقافت کو پھیلانا، کتاب کے کردار کو فعال کرنا اور معاشرے خصوصاً نوجوانوں میں کتاب بینی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے