بغداد غدیر ثقافتی فیسٹیول میں حرم امام حسین علیہ السلام کی بھرپور شرکت
2024-06-24 08:03
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام مرکز البناء برائے فکر وثقافت نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے الحبیبیہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تیسری غدیر فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی۔
عراق کے قومی ادارے برائے تحفظ ثقافتی ورثہ اور دہشت گردی کے خلاف دستاویزی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر زین العابدین جعفر نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مرکز نے ثقافتی ورثہ اور فکری سلامتی کی ایک بڑی تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے جس میں متعدد تاریخی اور ثقافتی تصاویر شامل ہیں جو عراقی شناخت اور مشترکہ ثقافتی اقدار کا اظہار کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکز نے فکری تحفظ کی اہمیت اور معاشرے میں اس کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے میلے میں اپنی فنی اور ثقافتی اشاعتوں کی نمائش کی ہے اور ماہرین اور نئی نسل کو مطلع کرکے فکر وثقافت کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کی اہمیت سے آگاہ کیا ہے۔
اس فیسٹیول میں ایسی تصاویر پیش کی ہیں جو فکری، ثقافتی اور دیگر امور کو واضح کرتی ہیں۔