مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے وکیل کا حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والی فیکٹری کا دورہ
مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے اور متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے کربلاء میں صنعتی مراکز کا دورہ کر کے حرم امام حسین کے زیر نگرانی بننے والی مصنوعات کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے نئی برانچ کا افتتاح بھی کیا۔
صنعتی پیداوار کے شعبہ کے سربراہ، انجینئر منتظر محمد حسین شیبانی نے کہا کہ مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ نے صنعتی مراکز کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کو معیار اور کوالٹی کو برقرار رکھتے ہوئے، تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
مزید برآں انہوں نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ مصنوعات کو بر وقت مقامی مارکیٹوں میں پہنچانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم کے صنعتی مراکز میں کئی مختلف فیکٹریاں موجود ہیں جن میں سے نمایاں بلاک بنانے والی ہے۔ اس فیکٹری میں بلڈنگ کے لئے خام مال تیار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "صنعتی پیداوار کے محکمے میں کئی جہات شامل ہیں،ان میں سے کنکریٹ بلاک کے میٹریل کی پیداوار ، (مقرنص) کی پیداوار، (انٹرلاک) اور (اسٹیکر) کی تیاری کے علاوہ کاشی کی دونوں اقسام موزائیک اور سنگ مرمر سے مخلوط کی تیاری۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ افتتاح بی آر سی سٹیل گریٹنگ پروڈکشن کے لیے تھا۔ شہر کو اعلیٰ پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق فیکٹری کو تین جہات سے لیس کیا گیا ہے جن میں (رولنگ) مشین کے لیے تین جہات ییں اور (ویلڈنگ) مشین کے لیے دو جہات شامل ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ نئی فیکٹری مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔ اس سے پہلے یہ مال باہر سے امپورٹ کیا جاتا تھا ۔ اس سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔
اس وقت فیکٹری میں (200) افراد سے زائد کام کر رہے ہیں۔ یہ فیکٹری پورا ہفتہ دو شفٹوں میں چلتی ہے۔
ہم نے صوبہ کربلاء کی انتظامیہ اوربلدیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ مصنوعات کی پیداوار زیادہ سے زیادہ بڑھائی جائے ۔
امیر موسوی
ابو علی