حرم امام علی ؑ کی جانب سے عراق میں موجود مقامات مقدسہ کی تاریخ اردو زبان میں شائع
2022-11-19 09:49
حرم امام علی علیہ السلام کی جانب سے ارود زبان میں عراق میں موجود مقاماتِ مقدسہ کی تاریخ کے متعلق کتاب لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب اردو زبان بولنے والے زائرین کی سہولت کے لئے لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب نہ صرف زیارات کی تاریخ کے متعلق ہے بلکہ یہ ایک جامع کتاب ہے۔
حرم امام علی علیہ السلام کے ذیلی ادارے فکر و ثقافت سیکشن کے مسؤل جناب حسنین عماد شبع نے کہا کہ دنیا بھر سے اردو زبان بولنے والے زائرین کی بڑی تعداد زیارات کے لیے آتی ہے، تو ہم نے ان کی رہنمائی کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کتاب میں مقامات مقدسہ کی تاریخ کے علاوہ زیارات ،دعائیں اورزیارات سے متعلقہ فقہی احکام بھی موجود ہیں۔ اس کتاب کا سلیس اردور زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے اور یہ کتاب تمام زائرین کے لئے مفید ثابت ہو گی