حرم مولا عباس علیہ السلام کی طرف سے عراقی نالج گیٹ پروجیکٹ کا آغاز

2022-11-16 15:37

عتبہ عباسیہ کی طرف سے پہلے عرب آرکائیونگ( تاریخی دستاویزات یا ریکارڈز کا مجموعہ جو کسی جگہ، ادارے یا لوگوں کے گروپ کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے)اور طبقہ بندی کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے.
حرم حضرت عباس علیہ السلام  کے فکری و ثقافتی امور کے شعبے نے، جو کہ انڈکس اور انفارمیشن سسٹم کے مرکز کی نمائندگی کرتا ہے اورلائبریری اور دار المخطوطات کے تابع ہے، اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب پہلے عراقی نالج گیٹ کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جو کہ دفتری اور غیر دفتری چیزوں کی جمع آوری سے خاص ہے ۔
سنٹر کے ڈاریکٹر حسنین احمد موسوی نے کہا کہ عراقی نالج گیٹ پروجیکٹ پہلا عرب منصوبہ ہے جو کہ دفتری اور غیر دفتری چیزوں کو جمع کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
 اس منصوبے کے تحت مضامین ، اخبارات ،رسالے، ابتدائی فوٹو گرافی لوکل ڈاک ٹکٹ ، نقدی کی اقسام ، مخطوطات ، کتابیں اور یونیورسٹیز کے تھیسسز کو محفوظ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم دوسرے مرحلے میں عراقی دستاویزی فلموں کو جمع کرنے، انکو محفوظ کرنے اور انکی درجہ بندی کی کوشش کریں گے جیساکہ یورپی ممالک میں یورپی ثقافتی ورثے کو جمع کرکے انکو محفوظ کیا جاتا ہے ۔
  یہ عرب دنیا کا  بہترین شمار کیا جانے والا ایک منصوبہ ہے۔
موسوی نے مزید اشارہ کیا کہ اس منصوبے کو اگلے سال  شروع کیا جائے گا ۔ اسے آرکائیو کے اعتبار سے وسیع عراقی دستاویزات کا منصوبہ سمجھا جا رہا ہے ۔اس کا مقصد عملی میدان میں محققین کو فائدہ پہنچانے کے لیے عرب ورثے کو ایک جگہ جمع کرنا ہے

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى