انڈونیشیا کی جکارتا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس فورم کے زیر انتظام لیکچرز کا اہتمام
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے قرآن سنٹر کے تعاون سے انڈونیشیا کی جکارتا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس فورم کے زیر انتظام لیکچرز کااہتمام کیا گیا۔ اس یونیورسٹی میں حوزہ علمیہ کے معروف استاد نے دینی شناسی پر لیکچر دیا۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل کے مشیر برائے امور قرآن اور وفد کے مسئول شیخ حسن منصوری نے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے مشرقی ایشیائی ممالک بالخصوص انڈونیشیا میں، دین اسلام کی روشنی کو پھیلانے کے لئے، ہونے والی کاوشوں کی کامیابی کے بعد، لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
ادارہ ہذا نے اب تک کئی دینی شخصیات کے لیکچرز کا اہتمام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام اپنی بین الاقوامی تبلیغی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں انڈونیشیا کی ایک طلباء تنظیم نے انڈونیشیا کی جکارتا یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کے لئے لیکچرز کا اہتمام کیا تھا۔اس یونیورسٹی میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے معروف استاد حجہ الاسلام المسلمین سید رشید حسینی حفظه الله نے معاشرے کی تعمیر میں سٹوڈنٹس کے کردار کے موضوع پر لیکچردیا۔ اس کے علاوہ شعبہ قرآن کی جانب سے قرآن شناسی اور حفظ قرآن کے اصولوں پر دروس دیے گئے جس کو سامعین نے بہت پسند کیا
امیر الموسوی