سرداب امام حسین(ع) کا تعمیری کام تکمیل کے قریب

2022-10-29 10:25

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ  نے  صحن حضرت عباس ؑ میں سرداب امام حسین(ع) کا تعمیری کام  تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے

انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجنیر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ اس سرداب کا کل رقبہ (1,000) مربع میٹر ہے،  جبکہ اس کی لمبائی (66 میٹر) اور چوڑائی (14.2 میٹر) ہے، ارض القدس کمپنی کو اس سرداب کی تصمیم و تعمیرکا ٹھیکہ دیا گیا ہے اور اس کے لیے دیوان وقف شیعی نے فنڈ فراہم کیے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت دیواروں پر سنگ مرمر اور محرابی ڈیزائن لگائے جا رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے حال ہی میں یہاں بجلی کی وائرنگ، آگ بجھانے اور اس کی جانب متنبہ کرنے کا نظام اور سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى