اوقاف شیعہ نے روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح اقدس کو جدید اسلامی فنون کا شاہکار اور باعث فخرقرار دیا

2022-10-02 08:38

اوقاف شیعہ اپنے آفشل بیان میں کہا کہ روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح اقدس، جیسے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب کے ماہرین نے ڈیزائن کیا ہےاس کو جدید اسلامی فنون کا شاہکار  اور ہمارے لئے باعث فخر ہے

 اوقاف شیعہ کے سربراہ ڈاکٹر حیدر الشمری نے کہا کہ روضہ مبارک سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی ضریح اقدس کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ضریح سازی و ابوب کے ماہرین اور ہنر مندوں نے اہل بیت علیہم السلام کی عقیدت ومحبت میں سرشار ہو کر تیار کیا ہے اور ضریح مبارک جدید اسلامی فنون کا شاہکار اور عراقی آرٹسٹس کی بے مثال ہنرمندی اور بہترین فنکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کی ضریح اقدس سے اس کے تیار کرنے والوں کی عقیدت و محبت اور ان کی فنی مہارت و پختگی صاف نظر آرہی ہے اور عراقی آرٹسٹوں نے کربلا والوں کی محبت میں جدید اسلامی فن کو ایک نئی جہت اور بلندی سے نوازا ہےاور ہمارے لئے روضہ مبارک حضرت زینب (عليها السلام) میں اپنی خدمات پیش کرنا باعث اعزاز اور صد افتخار ہے۔

انہوں نے مبارک دی ان لوگوں کو جنہوں نے اس بابرکت منصوبے میں حصہ لیا اور عقیلہ بنی ہاشم کے لئے خدمات پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا

العودة إلى الأعلى