عاشورا کی کوریج کے لیے ملکی و غیر ملکی میڈیا کے لئے کربلاء سنٹر کھول دیا گیا
یوم عاشور کو شہادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نکلنے والے جلوس و مجالس کی کوریج کرنے والے ملکی و غیر ملکی میڈیا پرسنز کو کربلاء صوبہ کی انتظامیہ کی جانب سے دعوت دے دی گئی ہے۔
میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر توفیق الجبالی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کربلاء حکومت کی جانب سے عاشورا کی میڈیا کوریج کو منظم کرنے اور بہترین انداز میں پیغام حسینی کو دنیا کے کونے کونے تک پھیلانے کے لیے اہم اقدمات اٹھائے ہیں اور زائرین کی بہتر طور پر خدمت کرنے کے لیے حسینات و مواکب کو جامع گائیڈ لائن دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفارشات صوبہ میں پبلک ایڈمنسٹریشن کے محکمہ کے زیارت میلونیہ کے ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے جاری کی گئی ہیں۔
ادارہ ہذا تمام زایرین کو بنیادی میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے مختلف طبی مزاکز کھولے گا اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف ٹیموں کو تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ یہ ٹیمیں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہیں گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کربلاء کی انتظامیہ کی جانب سے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پرسنز کو دی جانے والی خدمات میں سے ایک یہی ہے کہ ان کی میزبانی کے لئے بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک سنٹر کو کھولا گیا ہے تاکہ انکو رپوٹنگ کرنے میں آسانی ہو