تیونس کے ٹی وی چینل پر پہلی مرتبہ کربلاء پر دستاویزی فلم دکھائی گئی
تیونس کے ٹی وی چینل نے کربلاء مقدسہ کی تاریخ، ورثہ، عزاداری ، حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کی روحانی فضاء کے بارے میں دستاویزی فلم دکھائی ہے۔
تیونس کے میڈیا ہاؤس اور فلم کے ڈائریکٹر زہیر لطیف نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے عراق میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر ایک دستاویزی فلم بنائی ،جس کا مقصد عراق کی قدیم تہذیب و تمدن ، آثار ،اور خاص طور پر کربلاء معلی اور نجف اشرف کی مذہبی تاریخ کو دکھانا ہے۔
کیونکہ یہ دونوں مقدس شہر مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل شہر ہیں۔
لطیف نے مزید کہا کہ میڈیا ہاؤس کے اس کارنامے کی اہمیت اس بات میں مضمر ہے کہ اس نے تیونس کے عوام کو کربلاء اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں تفصیل سے متعارف کرایا ہے، کیونکہ مغربی معاشرے میں اس حوالے سے معلومات کا فقدان ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا، فلم بہت جامع اور دلچسپ تھی، اسلئے تیونس میں بڑی سکرین اور مین ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی جبکہ پڑوسی ممالک میں سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے ۔
اس دستاویزی فلم کی ریٹنگ پہلے دنوں میں ہی بہت اوپر چلی گئی اور ہزاروں لوگوں نے اس کے متعلق آراء پیش کیں اور تبصرے کیے ۔
ان میں سے زیادہ تر مثبت تبصرے تھے، کیونکہ اس فلم میں کربلاء کے مقدس شہر کو مذہبی، انسانی اور ثقافتی طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور ناظرین کو شہر کربلاء کے متعلق مزید جاننے کی رغبت دلاتی ہے۔
کربلاء کی تاریخ ، ورثہ، امام حسین علیہ السلام کی شخصیت اسلام اور انسانیت کی خاطر ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔
نیز یہ بھی یاد رہے کہ تیونس کے میڈیا ہاؤس کے وفد کو حرم امام حسین علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر نے دعوت دی تھی ۔یہ اس دعوت پر کربلاء کربلا آیا تھا ۔
اس لئے مکمل آزادی کے ساتھ فلم بندی کی گئی ہے ۔
فلم کو دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
: https://fb.watch/eBhZSTZraC/
صباح الطالقاني
ابو علی