کربلامیں یتیموں کا تعلیمی کمپلیکس تکمیلی مرحلے میں
روضہ امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے کارکنان نے کربلاء میں یتیموں کے سب سے بڑے تعلیمی کمپلیکس کا 60فیصد کام مکمل کر لیا ہے ۔
اس پروجیکٹ کے انجینئر زید الجنابی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کمپلیکس ارض مقدس نامی کمپنی ،حرم امام حسین علیہ السلام کے پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی بنا رہی ہے ۔
یہ منصوبہ کربلاء کے جنوب مغرب میں دس ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے ۔
یہ بلڈنگ سرداب کے علاوہ پانچ منازل پر مشتمل ہے، جس میں پرائمری ،مڈل اور ہائی سکول کی تعلیم دی جائے گی ۔
یہ کمپلیکس یتیم لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کمپیلکس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ بلڈنگ ہو گی ،
جہاں دونوں کی تعلیم و تربیت کے لیے الگ الگ اہتمام ہوگا ۔
انتظامی امور کے لیے ایڈمن بلاک اور فسٹ ایڈ کے لئے ڈسپنسری بھی ہوگی ۔"
آخر میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا تقریباً 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور قوی امکان ہے کہ اس کا ایک حصہ آنے والے سال کے شروع تک مکمل ہو جائے گا اور اسے تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا