عابدحسین سدپارہ نے، کے ٹو،پر علم امام حسین علیہ السلام لہرا دیا

2022-07-28 12:52

پاکستانی کوہ پیما  عابد حسین سد پارہ  نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  لکھا ہے کہ الحمد للہ ! دُنیا کی دوسری بڑی پہاڑی چوٹی سر کر کے  اس پر علم مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام لہرا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ محرم الحرام سے پہلے کے ٹو پر علم لہرانے کا موقع ملا ۔
میرے لیے بغیر آکسیجن کے ، کے ٹو ، سر کرنا ممکن نہیں تھا لیکن میرے پاس علم حضرت امام حسین علیہ السلام تھا جو میری ہمت کو، کے ٹو، سے بھی زیادہ بلند کرتا تھا۔
یوں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی، کے ٹو، کہ جسکی بلندی  8611 میٹر ہے، بغیر اکسیجن  کےکامیابی کے ساتھ سر کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سدپارہ سکردو سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کر لیا۔ اکبر حسین سدپارہ ، عابد حسین سدپارہ (محمد علی سدپارہ کا بھتیجا) ، ذاکر حسین سدپارہ اور اشرف حسین سدپارہ (علی رضا سدپارہ مرحوم کا بیٹا) نے دنیا کی دوسری بلند چوٹی کو سر کر لیا ہے اور اس وقت  واپس بیس کیمپ پر پہنچ گئے ہیں۔
اس مہم میں ہمارے پاکستانی کوہ پیماؤں نے غیرملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی اور خطرناک چوٹی کے ٹو سرکرلی ہے۔
واضح رہے کہ پہلی بار 1954 میں کے ٹو کو سر کیا گیا تھا، تاہم اب تک کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں 80 کوہ پیما جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صرف 306 کوہ پیما ہی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

العودة إلى الأعلى