امریکا آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لئے آن لائن رجسڑیشن کی سہولیات
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین حج کے لیے رواں برس آن لائن حج رجسٹریشن کا نیا نظام جاری کردیا گیا۔
امریکا، آسٹریلیا اور یورپی ممالک کے عازمین رواں برس حج کے لیے نئی سہولیات کے زریعے آن لائن رجسٹر یشن کروا سکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کی شرائط سعودی وزارت صحت سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل خوراک لیا ہوا ہو یعنی تمام ڈوسز لگوایا ہو ،اور عازمین حج کی عمر 65 برس سے کم ہونا ضروری ہے۔
متعلقہ حکام کی جانب سے حج کے آن لائن اندراج کے سلسلے میں عازمین کو کئی آپشنز دیے ہیں، جب کہ اس حوالے سے ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے، وزارت کے مطابق کئی زبانوں میں حج آن لائن رجسٹریشن کے اندراج کی سہولت دی گئی ہے۔
بوابة إلكترونية لحجاج دول أوروبا وأمريكا وأستراليا، تُقدم من خلالها باقات حج 1443هـ. مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق
pic.twitter.com/bMwfjuQWE2
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) June 6, 2022
علاوہ ازیں پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عازمین کو ترجیح دی جائے گی، جنہوں نے اس سے قبل حج نہ کیا ہو۔