تہران میں جاری عالمی کتاب میلے میں عتبات عالیات کے ساتھ 3500 اشاعتی اداروں کی شرکت

2022-05-14 10:56

ایران کے درالحکومت تہران میں جاری 33ویں سالانہ عالمی کتاب میلے میں  3,500 سے زیادہ کتب فروش اور اشاعتی ادارے شریک ہیں افتتاحی تقریب میں اعلی سطحی  دینی و سماجی شخصیات کے ساتھ عراق سے عتبات عالیات سے بھی وفود نے شرکت کی

حرم امام  حسین علیہ السلام  میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ہیڈ علی شبر نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر  کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین کی طرف سے دو مقام پر سٹال لگایا ہے ایک سٹال  میں فارسی زبان پر مشتمل کتب ہے جبکہ دوسرا سٹال میں عربی زبان میں   کتابیں موجود ہے جہاں پر سٹال کو خوبصورت کر کے سجایا گیا ہے وہاں پر 600 سے زائد موضوعات کے علاوہ فقہ، عقائد اور  تفسرقرآن کی کتابیں دستیاب ہے ۔

انہوں نے مزید کہا، ان فکری و ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام  کے سٹال میں سینکڑوں فکری وعلمی مطبوعات جن میں انسائیکلو پیڈیاز، کتابیں اور رسائل شامل ہیں، یہ تمام مطبوعات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی اور شعبہ فکروثقافت سے وابستہ مراکز نے شائع کی ہیں۔ اس کے علاوہ فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام اور فن پارے بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ ان فن پاروں کو نمائش میں پیش کرنے کا مقصد اسلامی ورثے کا احیاء ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 33 واں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ (11 تا 21 مئی 2022) تک جاری رہے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں حرم امام حسین علیہ السلام کی متعدد مقامی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے

امیر موسوی 

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى