دار القرآن الکریم کی طرف سے چوتھے بین الاقوامی قرآنی کانفرنس کا انعقاد
حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام دار القرآن الکریم نے جامعہ الزہراء کے ام ابیھا آڈیوٹوریم میں چوتھے بین الاقوامی قرآنی کانفرنس (قرآن کریم اور عصری معاشرتی مسائل) کا انعقاد کیا ۔جس میں کئی ممالک سے شخصیات نے شرکت کی
دار القرآن الکریم کے سربراہ ڈاکٹر شیخ خیر الدین الھادی نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہ اس کانفرنس میں سات ممالک سے محققین نے شرکت کی ہے اور یہ ایک نئے پیڑن پر منعقد کی گئی ہے جس میں دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کے تحت مختلف مدارس ویونیورسٹیوں میں سماجی مسائل کے حل کے لیے کوشش کی جاے گی کانفرنس میں پیش کیے جانے والے مختلف قرآنی پروگرامز اور لیکچرز قرآن کو سمجھنے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو نگے۔ اس طرح کی کانفرنسوں اور قرآنی مقابلوں سے نئی نسل میں رغبت پیدا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا، آج ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں ، جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ادارہ جاتی کام میں پختگی کا مرحلہ ہے اور قرآن و اہل بیت کی تعلیم کو معاشرے میں عام کرنے کی ضرورت ہے
انٹر نیشنل میڈیا سنٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے موصل کی حمدانیہ یونیورسٹی کے عربی زبان کے شعبہ کے سربراہ ڈکٹر خلیل شکری نے کہا اس قسم کی کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں سماجی مسائل بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے
ریاست شام سے تعلق رکھنے والی محققہ ایمان سعید نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ہم نے اس کانفرنس میں ایک تحقیقی مقالہ پیش کی جس کا عنوان تھا (قرآن، مثالی معاشرے کے لیے الہی نقطہ نظر) جس میں ہم نے عصری معاشرتی مسائل کا حل قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں پر گفتگو کی ہے ۔
عباس نجم
ابو علی