کربلا میں موجود دینی مدارس کے مسولین کا حرم امام حسین علیہ السلام میں پہلا اجلاس

2022-05-10 16:35

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے زیر انتظام پہلی بار مدارس کے مسولین کی باضابطہ  اجلاس ( الإمام الصادق نبراس الإدارة ومشكاة التدبير) کے نعرہ کے ساتھ منعقد ہوا

متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کی موجودگی میں خاتم الانبیاء آڈیوٹوریم  میں  منعقد ہونے والی اس اجلاس میں کربلا میں موجود تمام دینی مدارس کے پرنسپلز حضرات  اور انتظامیہ کے عہداران نے شرکت کی  

شعبہ مذہبی امور کے معاون شیخ علی القرعاوی نے کہا، کہ اس اجلاس  کا مقصد  دینی مدارس میں تعلیمی  سطح کو بلند کرنا اور تعلیمی و انتظامی امور میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے تاکہ مدارس میں تعلیمی نظام کو بہتر بنا سکیں اور مستقبل کے چلینجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہو سکیں  کیونکہ ان مدارس  کو پورے عراق میں فکری اور ثقافتی طور پر رول ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کیا کہ شعبہ مذہبی امور  کے زیر نگرانی  تقریباً (65)  مدارس دینی  عراق میں چل رہا ہے جبکہ عراق  سے باہر انڈونیشیا، ڈنمارک اور براعظم افریقہ میں بھی  کئی مدارس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ آنے والے نسلوں کی صحیح طور پر تربیت کرسکیں اورعلوم محمد و آل محمد کو پوری دنیاء میں پھلا سکیں ۔

امیر موسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى