عراق میں موجود جرمن سفیر کا کاظمین میں العین فاؤنڈیشن کا دورہ

2022-05-09 08:46

عراق میں موجود جرمنی کے سفیر مارٹن بیگر اور ان کے ہمراہ وفد نے مقدس شہر کاظمین میں العین فاؤنڈیشن برائے سماجی بہبود کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔
جرمن سفیر کو العین فاونڈیشن کی جانب سے  مختلف  شعبوں میں عراقی عوام کو دی جانے والی خدمات ، بالخصوص یتیموں کی دیکھ بال ، تعلیم و تربیت  کے لئے کی جانے والی   کوششوں  کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
جرمن سفیر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ  ہم العین فاؤنڈیشن کی خدمات بالخصوص یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں، جو کہ بہت ہی ممتاز اور شاندار کام ھے ۔ 
انہوں نے مزید کہا، کہ مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ  العین فاؤنڈیشن گزشتہ 15 سالوں سے عراق میں غریبوں  اور انسانی حقو ق  پر کا م کر رہی ہے، اور خاص طور سے  134,821 یتیموں کی دیکھ بال کرنا، انکی تعلیم و تربیت  اور انکو معاشرے کے ہنر مند افراد بنانے کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
واضح رہے کہ جرمن سفیر نے العین فاونڈیشن  کے ذیلی  پراجیکٹ، انجم زہراء مرکز کے  صحت کے شعبے کا بھی دورہ کیا اور  انکی جانب سے دی جانے والے خدمات کو بھی سراہا ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى