حرم حضرت عباس علیہ السلام میں عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی (1,000) طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

2022-05-08 14:18

حرم مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے آج ہفتے کی صبح گزشتہ تعلیمی سال کے دوران مختلف عراقی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والی (1,000) سے زیادہ طالبات کے اعزاز میں مرکزی گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔
(فاطمہ سلام اللہ علیہا کے نور سے ہم دنیا کو روشن کریں) کے  نعرہ کے ساتھ حرم حضرت عباس (علیہ السلام) کے باب قبلہ سے متصل صحن مطہر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے (1,000) سے زیادہ طالبات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد عراق کے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جنرل سیکرٹریٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر اور شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر أحمد الكعبي نے تقریب سے خطاب کیا اور طالبات سے حلف لیا۔ طالبات نے حلف اٹھانے کے بعد مراسم زیارت ادا کئے اور دعائے فرج پڑھی۔
طالبات نے اس تقریب کے انعقاد پر بے حد مسرت کا اظہار کیا اور اسے مستقبل کی زندگی میں ایک اہم موڑ قرار دیا اور اس اقدام، توجہ اور شفقت پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى