حرم امام حسین علیہ السلام کے ما تحت چلنے والا تحقیقی سنٹر کے وفد کا پیرس میں نیشنل لائبریری کا دورہ

2022-05-07 10:30

روضہ امام حسین علیہ السلام کے ما تحت چلنے والا  ادارہ کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ایک اعلی سطحی وفد نے پیرس میں فرانسیسی نیشنل لائبریری کا دورہ کیا اور  دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ علمی  تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
کربلا سنٹر فار سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر عبدالامیر القریشی نے کہا کہ وفد نے اثناء دورہ ، فرانسیسی نیشنل لائبریری میں موجود  شعبہ مشرقی مخطوطات کے حکام کےساتھ ملاقات کی اور ممکنہ مشترکہ علمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور دونوں اداروں نے   ایک دوسرے کے ساتھ  سائنسی، ثقافتی اور تاریخی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا ۔
القریشی نے مزید کہا، کہ ہم نے  لائبریری انتظامیہ کو عراق آنے کی دعوت دی  اور عراقی کتب خانوں میں موجود نایاب سائنسی، تاریخی، ثقافتی اور  انسانی مضامین پر مشتمل قیمتی کتابوں اور مخطوطات کو دیکھنے کے لیے دعوت نامہ  بھی پیش کیا ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، مرکز کربلا کی لائبریری کا  1980 میں قیام عمل میں لایا گیا اور یہ  دو عمارتوں پر مشتمل ہے اور اسے 1994 میں  عام استفادہ کے لئے کھول دیا گیا اور اس میں مختلف موضوعات پر 25 ملین سے زائد کتابوں کے علاوہ قدیم تاریخی مخطوطات، اور کچھ قدیم کتابوں کے نسخے بھی موجود ہیں۔ اس لائبریری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عباسی دور خلافت کے  خلیفہ ہارون  کے زمانے کا قرآن پاک کا ایک بہت ہی خوبصورت چھوٹے سائز میں   خطہ کوفی میں خطاطی کیا ھوا  نسخہ بھی شامل ہے۔ فرانسیسی نیشنل لائبریری کے شعبہ مخطوطات کے زمہ داران نے مخطوطات کے نسخوں  کو دیکھنے کے لئے  جلد عراق آنے کی یقین دہانی کروائی ۔
مفاد عامہ کے پیش نظر کربلا سنٹر فار سٹڈیز اینڈ ریسرچ اور نیشنل لائبریری پیرس کے درمیان  دو طرفہ تعادن کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا۔

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى