پاکستانی نزاد جرمن یوٹیوبر کی عراقی تاریخی مقامات کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے

2022-05-02 14:03

 

پاکستانی نزاد جرمن یوٹیوبر  ابرار حسن کا عراقی تاریخی مقامات کو دنیا کے سامنے لانے کی منفرد کوشش کولاکھوں فالورز نے پسند کیا

 ابرار حسن موٹر سائیکل پرپاکستان سے عراق آیا اور اپنا سفرنامہ، عراق میں موجود قدیم تہذیب، تاریخی مقامات اور مقدس مقامات کی بہترین انداز میں ڈکومینٹری بنا کر کے سوشل میڈیا  پر دیا تولاکھوں  لوگوں نے بہت پسند کیا اور دلچپس تبصرے کئے جن میں زیادہ تر لوگوں نے کمنٹس میں عراق جا کر ان مقامات کو اور عراقیوں کی مہمان نوازی کو قریب سے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

لوگوں نے یوٹیوبر کے ساتھ عراقی عوام اوربالخصوص پولیس کے روئے  اور اخلاق کو بہت پسند کیا  یوٹیوبر نے بتایا کہ عراقی بہت مہمان نواز اور خوش مزاج قوم ہے

انہوں نے  مزیدکہا کہ اس سفر کا مقصد مقدس مقامات کی زیارات کے ساتھ ساتھ عراق میں موجود سیاحتی مقامات کو دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا اسی لئے میں  بصرہ،حلہ ،بابل ،کوفہ،نجف ،کربلا ،بغداد،کاظمین اور سامرہ میں جا کر ویڈیوز بنایا ،

ان ویڈیوز کو مختصر عرصہ میں  شوشل میڈیا  پر دس لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور شیئر کیا  

منسلکات

العودة إلى الأعلى