حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے یتیموں کے لیے ذی قار میں سب سے بڑا تعلیمی پروجیکٹ

2022-04-28 14:31

حرم امام حسین علیہ السلام نے صوبہ ذی قار میں یتیم لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے امام حسین کمپلیکس کی تعمیر شروع کردی۔

حرم امام حسین علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے کہا، کہ ہماری ٹیم نےعراق کے  صوبہ ذی قار میں یتیموں کے لیے تعلیمی کمپلیکس کے منصوبے کی بنیادیں رکھ  دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، یہ امام حسین کمپلیکس عراق میں یتیموں کے لئے سب سے بڑا سکولزسسٹم پر مشتمل ہے۔جس سے 3000 طلباء و طالبات زیور علم سے آراستہ ہونگے

 یہ کمپلیکس یتیموں کے لیے مختص ہیں۔  پرائمری، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے سکولز لڑکوں کے لیے ، اور اسی طرح پرائمری، مڈل اور انٹرمیڈیٹ  کے سکولز لڑکیوں کے لئے ہونگے۔ عمارت کے اندر جدید لیباٹری کمپیوٹر لیب ہال ،کلاس رومز اور مسجد پر مشتمل ہوگا ۔اس بلڈنگ کو جدید طرز تعمیر کے مطابق تعمیر کیا جائے گا  اس کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کے لئے الگ بلڈنگ ہوگی  
انجینئر حسین رضا نے کہا کہ زمین کا رقبہ 12 ایکڑہے اور اس سکول میں بیک وقت تین ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیم دینے کی  گنجائش ہو گی۔
انہوں نے کہا اس  تعلیمی کمپلکس پر کام جاری ہے اور ہمارے کارکن اس تعلیمی کمپلیکس کو جلد از جلد مکمل کریں گے

واضح رہے کہ حرم امام حسین کے متولی شرعی کے خصوصی حکم پر صوبہ ذی قار میں خصوصی افراد (نابینہ ) لڑکا اور لڑکیوں کے لئے سکول کھولنے کی منظوری بھی دی ہے اور اس کا فیزبیلٹی روپوٹ تیار کیا ہے

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى