عالمی میڈیا نے کربلاء زیارت شعبانیہ میں دی جانے والی خدمات کو سراہا ہے
یوگنڈا کے اخبار ٹائمز ڈیلی نے مقدس شہر کربلاء میں نیمہ شعبان پہ لوگوں کے رش کے باوجود ،حرم کی جانب سے دی جانے والی خدمات کی کوریج دی ہے اور انہیں سراہا ہے ۔
اخبار نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر حرم امام حسین علیہ السلام پرزائرین کا ایک عقیدت بھرا منظر شائع کیا، جب کربلا میں یوم ولادت باسعادت امام مھدی عج کی مناسبت سے تقریبات ودعائیہ پروگرام ہو رہے تھے۔
اخبار نےاس تصویر کو ایک تبصرے کے ساتھ شائع کیا ہے جس میں لکھا ہے، یہ ان شیعہ مسلمانوں کا اجتماع ہے جوامام حسین علیہ السلام کےضریح مبارک پر سالانہ زیارت شعبانیہ کے موقع پر جمع ہوتے ہیں ۔
واضح رہے کہ نیمہ شعبان میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت مستحب ہے۔ اس لئے دنیا بھر سے عقیدت مند خصوصی طور پر کربلاء معلی زیارت کے لئے آتے ہیں
اخبار ٹائمزڈیلی نے بتایا کہ یہ تصویر بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی (پریس ایسوسی) کے لیے کام کرنے والے عراقی فوٹوگرافر (ہادی) نے لی ہے