اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا پر قرارداد منظور

2022-03-16 19:47

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو 'انٹرنیشنل ڈے ٹو کامبیٹ اسلاموفوبیا‘ یعنی اسلاموفوبیا مخالف عالمی دن منانے کی پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی۔ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے 57 رکن ممالک کے علاوہ چین اور روس سمیت آٹھ دیگر ملکوں نے بھی قرارداد کی تائید کی تھی۔

قرارداد پر 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا منانے کی منظوری دی گئی۔ او آئی سی کی جدوجہد اربوں مسلمانوں کے جذبات کی عکاس ہے۔ آج کا دن اسلاموفوبیا کیخلاف منانے کیلئے او آئی سی کیساتھ تمام اسلامی ممالک  کھڑا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہے اور جنرل اسمبلی کے اراکین نے نشان دہی کی کہ یہ رجحان بڑھ رہا ہے اور اس کا ازالہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نتائج نفرت انگیز تقریر، تفریق اور مسلمانوں کے خلاف جرائم ہیں اور یہ دنیا کے کئی خطوں میں پھیل رہا ہے۔ یہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور عقائد کے خلاف ہے اور اس کے نتیجے میں اسلامی دنیا میں شدید تکلیف محسوس کی جارہی ہے۔

پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر ثقافتوں اور تہذیبوں میں بہتر تعلق کیلئے کوشاں رہا۔ انہوں نے کہا یہ دن منانے کا مقصد اسلام اور اسلامی اقدار کی بہتر تفہیم پیدا کرنا ہے۔ ہم عالمی برادری کو ہم آہنگی اور تعاون کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم پرامن بقائے باہمی، بین المذاہب اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہیں

قرارداد منظور کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک، اس کے متعلقہ اداروں، دیگر علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں، سول سوسائٹی، نجی شعبہ اور مذہبی تنظیموں کو مناسب انداز میں عالمی سطح پر یہ دن منانے کی دعوت دی گئی ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى