اسلام آباد، جامعہ نعیمیہ میں خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد

2022-02-21 19:54

نیوز (بین الاقوامی میڈیا سنٹر) جامعہ نعیمیہ اسلام آباد  پاکستان کے زیر اہتمام نویں سالانہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد مدرسہ ہٰذا میں کیا گیا۔جس میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی عبدالخبیر آزاد، جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی راولپنڈی ڈویژن، مہتمم اعلی جامعہ الکوثر علامہ انور علی نجفی ، معروف مذہبی و علمی شخصیات اور جید علماء کرام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس میں خاتون جنت سلام اللہ علیہا کی عظمت و صداقت کے حوالے سے قرارداد بھی یپش کی گئی جس کی شرکاء نے پرزور انداز میں تائید کی۔تقریب کے اختتام پر جامعہ نعیمیہ کے فارغ التحصیل طلبا مولانامیں اسناد تقسیم کیں اور انہیں عبا و قبا پہنائیں۔

علامہ انور علی نجفی نے شاندار کانفرنس کے انعقاد پر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے پرنسپل اور جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی کو مبارکباد پیش کی۔ اور اتحاد امت کو وقت کی ضرورت قرار دیا انہوں نے فارغ التحصیل طلباء کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جامعہ نعیمہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ اہل علم حضرات اپنی سعی جاری رکھیں گے۔

جنرل سیکرٹری پاکستان فلاح پارٹی راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ جناب مفتی گلزاراحمد نعیمی صاحب ۔اس دور گھٹن میں ایک خوشنما جھونکا کی مانند ہیں۔

حُب اہلبیت اطہار علیھم السلام سے لبریز ایک میخانہ سجائے ، شہر اقتدار میں دینی علوم کے مروجہ راویت کے ساتھ ساتھ آل عباء کی عظمت و رفعت کے منادی بنے ہیں۔

مسلسل نویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى