امریکی سیاحوں کا عراقی نوادرات دیکھنے کے لیے عالمی سیاحتی کمپنی کے قیام کا مطالبہ
امریکی سیاحوں کے ایک وفد نے عراقی آثار قدیمہ کا دورہ کرنے کے دوران امریکہ اور یورپ کے سیاحوں کو عراقی آثار قدیمہ کی سیاحت کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی سیاحتی کمپنی کے قیام کا مطالبہ کیا۔
ذی قار میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عامر عبدالرزاق نے ایک بیان میں کہا، "ایک امریکی خاندان نے بین الاقوامی سیاحتی کمپنی کےقیام پر زور دیا ہے۔ جس کا مقصد امریکہ اور تمام یورپی ممالک کے سیاحوں کو عراق اور خاص طور پر ذی قار میں موجود آثار قدیمہ کی سیر کے لیے راغب کرنا تھا تاکہ لوگوں کو عراق کی قدیمی تاریخ اور آثار کو دیکھنے میں رغبت اور دلچسپی پیدا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وفد غیر ملکی سیاحوں کے ایک گروپ پر مشتمل تھا جو عراق میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک قیام پذیر رہا۔ جہاں اس نے مختلف مذہبی و تاریخی مقامات کو دیکھا۔
ہم نے انھیں ان کے سیاحتی دورے کے دوران ہر ممکن مدد فراہم کی۔ اس بھر پور تعاون پر یہ وفد نہ صرف خوش تھا بلکہ تہ دل سے شکر گزار بھی تھا۔
نیز یہ بھی واضح رہے کہ ان یورپی وفود کا عراق کا سیاحتی دورہ کرنے کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کے آنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
رپوٹنگ عماد بعو
ترجمہ ابو علی