حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام تھائی رائیڈ کی بیماریوں سے نمٹنے والے ایک طبی مرکز کا نوے فیصد کام مکمل
حرم امام حسین علیہ السلام نے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات اور علاج معالجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کربلا میں تھائی رائیڈ کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے الوارث فاونڈیشن کے ماتحت یہ ہسپتال قائم کیا ہے۔
شعبہ کے سربراہ انجینئر محمد ضیاء نے کہا کہ "ہماری ٹیکنیکل ٹیم نے اس پراجیکٹ پر کام کی رفتار بہت تیز رکھی ہے اور عنقریب کام مکمل ہونے والا ہے ۔ الوارث فاونڈیشن فار ٹیومر کی نگرانی میں تھائیرائیڈ کی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھنے والی ٹیم کے ساتھ ،اس بیماری میں مبتلاء افراد کا علاج شروع کردیں گے ۔
واضح رہے کہ تھائی رائیڈ کی بیماری ہارمونل ڈیزیز ہے کہ جس کی وجہ سے گلے میں سوجن ،چہرہ کا بگڑ جانا ،سر کے بال جھڑ جانا اور بانجھ پن سمیت دیگر بیماریوں کے جنم لینے کا سبب بنتا ہے۔
پراجیکٹ مینیجر، انجینئر زید کاظم نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ بلڈنگ دو ہزار پانچ سو میٹر پر مشتمل ہے اور ہر ہفتہ بارہ مریضوں کے علاج و معالجے کی صلاحیت رکھے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ "منصوبے کے لیے مختص عمارت دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ (مرکزی دروازہ، ڈاکٹر کا کمرہ، اور ہال ) پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے حصے میں مریضوں کے لئے چھ وارڈ بنائےگئے ہیں جو جدید سہولیات سے مزین ہیں ۔اس کے علاوہ لیبارٹری بھی دوسری منزل پر ہوگی ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "منصوبے پر کام بہت تیزی سے چل رہا ہے جہاں تکمیل کی شرح تقریباً 90 فیصد ہےاور جو تھوڑا باقی ہے اس میں فنشنگ اور فرنشننگ شامل ہے۔ اسے اگلے چند دنوں میں کھول دیا جائے گا۔
رپوٹنگ امير الموسوي
ترجمہ :ابو علی