الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے مریضوں کے علاج کے لیے 657 ملین دینار ادا کیے
کینسر اور ٹیومر کے لیےحرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے ان مریضوں کے علاج کے لیے 657 ملین دینار کی ادائیگی کر دی جنہوں نے ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا کے موقع پر اعلان کردہ مفت پیکچ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے الوارث ہسپتال میں مراجعہ کیا تھا ۔
الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر نے کہا "فاؤنڈیشن نے 657 ملین دینار کی مفت طبی خدمات فراہم کیں، جس کی ادائیگی حرم امام حسین علیہ السلام نے کی، اس پیکچ سے ٹوٹل 1,745 مریض مستفید ہوئے جن میں 180 بچے بھی شامل تھے۔
4,677 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جن میں جینیاتی، حیاتیاتی اور ہارمونل ٹیسٹ شامل تھےجبکہ 473 اسکین کیے گئے جن میں ایکسرےاور ایم آر آئی شامل ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا، " 1665 مریضوں کا لیزر کے ذریعے علاج کیا ۔ فاؤنڈیشن نے 13 مخصوص سرجریزآپریشن کیے اور 270 کیموتھراپی کورسز بھی کروائے۔ کورسز کی مالیت 200 ملین دینار ہے۔"
انہوں نے مستزاد یہ بھی کہا کہ "فاؤنڈیشن میں عراق کے سولہ صوبوں سے مریضوں نے مراجعہ کیا ۔واضح رہے دور دراز سے آنے والے مریضوں کے لئے کھانے پینے اور مفت رہائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
رپوٹنگ امير الموسوي
ترجمہ ابو علی