مسجد کوفہ کی جانب سے حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ قرانی کے تعاون سے بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا انعقاد

2022-02-01 16:37

مسجد کوفہ کے زیر انتظام ام ابیھا  قرآنی مرکز نے حرم امام حسین علیہ السلام کے بین الاقوامی قرآنی سنٹر کے تعاون سے عراق کے صوبہ اہواز میں ایک بین الاقوامی قرآنی مقابلہ خصوصا براے حافظات بمناسبت ولادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد کیا ہے۔

اہواز میں ادارے کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر مہدی  نے کہا، "مسجد کوفہ کی انتظامیہ کے ساتھ، اپنی نوعیت کے پہلے تعاون پر مبنی اقدام ہے۔قرآنی سنٹر ام ابیھا نے ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا پر قرآنی بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا ۔  اس مقابلے میں دنیا بھر سے حافظات کی شرکت  بھی حوصلہ افزا رہی۔  

واضح رہے کہ یہ مقابلہ ورچوئل اسپیس (الیکٹرانک) کے اندر اور ٹیلیگرام ایپلی کیشن کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا اور یہ 5 دن تک جاری رہے گا اور اس میں 4 ممالک سے تقریباً 80 قرآن کریم کے حافظوں کی شرکت دیکھی گئی ہے جن میں سر فہرست عراق، ایران، سعودی عرب اور لبنان، ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "مقابلے کا آغاز مراکش سے تعلق رکھنے والی قاریہ (فرح) کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد قرآنی سنٹر ام ابیہا کے ڈائریکٹر  جناب عادل یاسری نے  تقریر کی۔ اس کے بعد مسجد کوفہ کے سکیٹری جنرل کا پیغام ،مسجد کوفہ میں شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ ہادی نے پہنچایا ۔پھر مرکزی خطاب مسجد کوفہ کے بین الاقوامی قرآنی سنٹر کے ڈائریکٹر نے  کیا۔ اس کے بعد  مقابلہ شروع ہوا ۔اس مقابلے میں قراء کی قرأت چانچنے کے لیے عراق اور ایران کے ممتاز قراء کا ایک مشترکہ بینج ہے۔

العودة إلى الأعلى