مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیسیتانی دام ظلہ الوارف کے خصوصی تعاون سے حرم امام حسین علیہ السلام نے نجف اشرف میں دل کی سرجری کے ہسپتال کا کام مکمل کر لیا

2022-01-30 14:14

روضہ امام حسین  علیہ السلام کے انجینئرنگ اور تکنیکی منصوبوں کے شعبہ نے نجف  اشرف میں دل کی  سرجری اور کیتھیٹر انٹروینشن پروجیکٹ کو مکمل کر لیا ہے۔عنقریب اس ہسپتال کو محکمہ صحت نجف اشرف کے ساتھ مل کر چلایا جائے گا ۔

انجینئر حسین رضامہدی نے کہا کہ "حرم امام حسین علیہ السلام نے تمام مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے مرجع دینی  اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی  سیستانی دام ظلہ الوارف کے تعاون سے نجف اشرف میں دل کی سرجری  اور کیتھیٹر انٹروینشن کا منصوبہ مکمل کیا ہے۔" یہ عمارت تین منزلہ ہے اور 2000میٹر پر مشتمل رقبہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا، "تھوڑے ہی عرصے میں ہمارے انجنیئرز اور مزدوروں  کی شب و روز  کی محنت سے یہ کام مکمل ہوا ہے اور عمارت کو جلد ہی نجف اشرف کے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کی مالی معاونت  مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی (دام الله ظله الوارف) نے کی تھی۔

رپوڑنگ ابراهيم العويني

ترجمہ ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى