حرم امام حسین علیہ السلام کے ماتحت ادارے نے احیاء تراث علماء کربلا پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے شرائط کا اعلان کر دیا ہے

2022-01-27 17:38

روضہ امام حسین علیہ السلام کے ما تحت ادارہ کربلا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے احیاء تراث علماء کربلا کے حوالے سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے شرائط کا اعلان کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس فکر شیخ محمد تقی شیرازی کے عنوان سے منعقد ہوگی۔

ادارے کے تعلیمی معاون پروفیسر ڈاکٹر نذیر جبار الہندوی نے کہا "کربلا مرکز نے علمائے کربلا کے ورثے کو زندہ کرنے کے لیے تیسری عالمی کانفرنس کی تیاری  کا آغاز کر دیا ہے جو کہ 25-26/جون 2022 کو منعقد  ہو گی۔ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے کچھ  شرائط ہونگی  "۔

انہوں نے شرائط کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ "پہلی شرط یہ ہے کہ تحقیقی مقالے  کا عنوان کانفرنس کے  اعلان کردہ عنوانات میں سے  ہو اور یہ مقالہ پہلے پرنٹ یا الیکٹرانک  میڈیا  پر شائع نہ ہوا ہو اور نہ ہی  مقالہ پہلے اس کانفرنس میں پیش کیا گیا ہو  ، مقالہ انٹرنیشنل مقالہ لکھنے کے  قواعد و ضوابط اور معیارات  پر ہونا چایئے  ۔"

انہوں نے زور دے کر کہا، "کانفرنس کے  اعلان کردہ موضوعات پر پیش کردہ مقالوں کو علمی کمیٹی چیک کرے گی۔ اور پھر نتایج کا اعلان ہوگا ۔ کمیٹی تمام قواعد و ضوابط کے تحت مقالہ کو چیک کرے گی ۔

یہ بھی شرائط ہیں کہ مقالہ ورڈ  فائل میں ہو  ، عربی فونٹ  میں ہو ۔مقالے کا سائز 14 ہو جبکہ حوالہ جات کا سائز 12 ہونا چاہیے۔ مقالہ 25 صفحات سے زائد نہ ہو ۔ مقالہ عربی یا انگلش زبان میں سے کسی ایک میں ہونا چایئے ۔

مقالہ جمع کرانے کی تاریخ مارچ کی پہلی تاریخ سے مئی کی پانچ تاریخ تک  ہے۔مقالہ بذریعہ ایمیل لیا جائےگا ۔

عماد بعو

 

العودة إلى الأعلى