جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے مؤسسة الکوثر کی جانب سے نجف اشرف میں ساتویں عالمی کانفرنس

2022-01-26 20:25

مؤسسة الکوثر نے علمین انسٹیٹیوٹ نجف اشرف کے خوبصورت آڈیٹوریم میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے ساتویں عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اس کانفرنس میں نجف اشرف کے مراجع عظام کے مکاتب کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ سماحۃ الشیخ احمد عاملی دامت برکاتہ ، سماحۃ السید رشید دامت برکاتہ ، سماحۃ السید محمد علی بحر العلوم دامت برکاتہ ، سماحۃ السید جعفر حکیم دامت برکاتہ اور سماحۃ السيد مرتضی کشمیری دامت برکاتہ نے شرکت فرمائی۔

اس کانفرنس میں جہاں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی بزرگ شخصیات نے شرکت کی وہاں پر نجف اشرف میں مقیم پاکستان ،آذربائجان،سعودی عرب ، لبنان، افریقہ، افغانستان، انڈیا اور ترکی کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت فرمائی۔

کانفرنس کاباقاعدہ  آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہواجبکہ افتتاحی خطاب جناب الشیخ احمد عاملی دامت برکاتہ نے کیا۔

سماحۃ السيدجعفر حکیم دامت برکاتہ اور سماحۃ السيد مرتضی کشمیری دامت برکاتہ نے کانفرنس میں اپنے کلیدی خطاب فرمائے۔

 اس سال مدرسہ واعظین سے فارغ التحصیل طلباء کو سماحۃ السيد مرتضی کشمیری کے مبارک ہاتھوں سے اسناد بھی دی گئیں۔

پروگرام کے آخر میں مؤسسۃ الكوثر کے مدیر جناب الشیخ اشرف حسین آخوندزادہ نے وکیل مرجع اعلی پاکستان سماحۃ الشیخ محسن علی نجفی و موسسہ کی جانب سے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى