حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے کربلاء میں الزہراء یونیورسٹی کی نئی عمارت کا افتتاح

2022-01-24 09:44

حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں خواتین کے لیے الزہراء یونیورسٹی کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ۔اس افتتاحی تقریب میں متعدد مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ وزارت تعلیم اور سائنسی تحقیق کے نمائندوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے حرم امام حسین  علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی حفظہ اللہ نے  خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بات کسی پر مخفی نہیں ہے کہ ایک شخص کی قدر، بلکہ ہر قوم کی قدر صرف اس بات سے معلوم ہوتی ہے کہ وہ سائنس، علم، تعلیم، اعمال صالحہ اوراچھے اخلاق میں کتنا   بلند ہے۔میں ان یونیورسٹیوں اور  اداروں سے یہی چاہتا ہوں کہ یہ ایک ایسی قوم کو  پیدا کریں جو اپنی ترقی، اور وقار کے راستے کو جانتی ہو اور جو الہٰی و فطری   اصولوں پر گامزن ہو۔ 

انہوں نے مزید کہا، "ان تعلیمی، طبی اور خدماتی منصوبوں کے قیام کا مقصد ہر ایک کو یہ پیغام دینا ہے کہ امام عالی مقام  علیہ السلام نے انسانیت کی بلندی کے لئے جو قربانی دی ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے ۔

 2003 کے بعد تشکیل پانے والی اس کی انتظامی کمیٹی نے سب سے پہلے زائرین کی خدمت کرنی ہے اور پھر ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل  اس کے بنیادی اہداف میں سے ایک ہدف ہے۔  اس کے بعد خدمت خلق کو قومی فریضہ سمجھ کر اس کو انجام دینا ہے۔

الزہراء یونیورسٹی کو 2019 میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس کو عراق میں خواتین کی پہلی یونیورسٹی سمجھا جاتا ہے۔ اس میں تین فیکلٹیز شامل ہیں: (فارمیسی) اور (میڈیکل ٹیکنالوجیز)، جن میں (اینتھیزیا، الٹراساؤنڈ، ریڈیولوجی اور فزیوتھراپی) شامل ہیں، اور تیسری فیکلٹی (کالج آف ایجوکیشن) ہے اور یہ شعبہ انگریزی، ریاضی، اور عربی زبان پر مشتمل ہے ۔

پروجیکٹ کا کل  رقبہ 59,000 مربع میٹر ہے، اور یہ چار منزلہ عمارت پر مشتمل ہے۔ پہلی عمارت میں مختلف سائز کے (50) کلاس رومز، (24) سائنسی تجربہ گاہیں، ایک کانفرنس ہال، ایک تھیٹر اور ایڈمن پر مشتمل  ہے،  جبکہ ایک عمارت رجسٹریشن کے لیے مختص کی گئی ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى