مبلغات کے لیے مدرسہ عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا ایک منفرد ادارہ

2022-01-23 13:21

 

کربلا معلی میں ادارہ عقیلہ زینب برائے خواتین ،معاشرے میں اسلامی اقدار کی بحالی اور ثقافتی و مذہبی اور فکری طور پر اسلامی نظریات کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے اداروں میں  سے ایک اہم ادارہ ہے۔

اس ادارے کو حرم امام حسین علیہ السلام نے 2015 میں قائم کیا  ۔

انٹرنیشنل میڈیا ہاؤس کو انٹریو دیتے ہوئے ادارے کی مدیرہ  انتصا ر العلاق  نے کہا کہ یہ مدرسہ دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج ہے ۔ یہاں طالبات کو دونوں قسم  کی تعلیم دی جاتی ہے۔

حوزوی تعلیم میں  فقہ ، عقائد اور تفسیر میں تخصص کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔ جبکہ دنیاوی تعلیم میں سمسٹر سسٹم ہے۔  ہر مرحلہ کی مدت ایک سال ہے جو دو سمسٹرز پر مشتمل ہے ۔

ادارہ ہذا میں تدریسی عملہ خواتین پر مشتمل ہے ۔ ادارہ ہذا کی مدرسات جدید طرز تدریس کے ذریعے تعلیم دیتی ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ادارہ عقیلہ زینب میں اب تک چار بیچ میں 181بچیاں اپنی تعلیم مکمل کر کے فارغ التحصیل ہو چکی ہیں ۔ ان  میں سے زیادہ ترمختلف علاقوں میں تبلیغاتی خدمت انجام دے رہی ہیں جبکہ ان میں سے بعض اپنے اپنے گھروں اور محلوں میں خدمت انجام دے رہی ہیں ۔ بعض حرم  امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دینی کی جانب سے منعقدہ محافل و مجالس میں رضاکارانہ

طور پر دینی خدمات انجام  دے رہی ہیں۔

نصاب

1:فقہ 

    2: قرآنی علوم 

3: سیرت نبوی وآئمہ علیہم السلام

4 :تربیت اولاد     

5 :فن خطابت   

6 :علوم قرآن و تفسیر

7:علم الحدیث

ادارے کے قیام کے مقاصد

ادارے  کا مقصد باشعور مبلغات تیار کر کے خاندان کی تربیت کے لیے مکمل برنامہ ریزی  میں تعاون کرنا ہے  تاکہ گھر میں ہر مرحلے کی تعلیم و تربیت ہو سکے۔

ادارہ ہذا میں کھانے،پینے ،

میڈیکل اور رہائش کی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیم بالکل فری دی جاتی ہے ۔

اس کے علاوہ  سکالر شپ  تعلیمی قابلیت اور امتحانات میں حاصل کردہ  نمبر کے حساب سے دیا جاتا ہے اور 90 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والی طالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى