حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے یوم ولادت جناب زہراء سلام اللہ علیہا کے موقع پر فری پیکج
حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر حرم امام حسین علیہ السلام کے ماتحت چلنے والے الوارث ہسپتال میں عراقی عوام اور زائرین کے لئے مفت علاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔
حرم کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار السعدی نے کہا مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے حکم دیا ہے کہ تمام زائرین ا ور عراقی عوام کے لیے اس عظیم دن کی مناسب سے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ اس خوشی میں سب لوگ شریک ہو سکیں ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الوارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ما تحت چلنے والے تمام اداروں میں ہر قسم کے امراض میں مبتلاء اور ہر عمر کے لوگوں کے لئے22 جنوری سے 29 جنوری تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ "امام زین العابدین علیہ السلام ٹیچنگ ہسپتال میں بھی بہت سی طبی خدمات مفت فراہم کی جائیں گی، جیسے ڈیلوری آپریشن ، بچوں کے نارمل ہڈی فریکچر کے آپریشن سٹی سکین ، شوگر اور بلڈ پریشر کے علاوہ مختلف امراض میں مبتلاء لوگوں کا بلکل مفت علاج کیا جائے گا۔