اقوام متحدہ کی نمائندہ نےحرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے دی جانے والی خدمات کو سراہا ۔

2022-01-20 10:05

نے کربلا کا دورہ کیا ۔ Ingibjörg Sólrún Gísladóttirعراق میں اقوام متحدہ کی نائب سربراہ    

انہوں نے حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کربلاء کے شہریوں کو دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مذہبی ادرے کی جانب سے دی جانے والی خدمات کو دیکھنے کا میرا پہلا دورہ ہے اورمجھے اس دورے سے بہت خوشی ملی ۔

انہوں نے مزید کہا، "میں نےحرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے کینسر کے مرض کے علاج کے لیے بنائے گئے ہسپتال کا دورہ کیا اور میں اس ہسپتال کے انتظامات سے متاثر ہوئی ، جہاں میں نے جدید ترین آلات کے ساتھ ساتھ بچوں کے مفت علاج کی سہولت بھی دیکھی جو کہ یقینا انسانیت کی فلاح و بہبود کے لے بڑا اقدام ہے۔

العودة إلى الأعلى