حرمِ حسینی کے قریب، 18 میٹر گہرائی میں کربلا کی اصل ریت پر مجلسِ عزاء
2026-01-15 13:10
کربلاے معلیٰ: حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کے یومِ شہادت کی مناسبت سے ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ منفرد مجلس حرمِ حسینی کے قریب زیرِ تعمیر صحنِ امام حسن علیہ السلام" کی زمین پر، 18 میٹر کی گہرائی میں منعقد کی گئی۔
حرم حسینی کے توسیعی منصوبوں کے سربراہ، انجینئر حسین رضا مہدی نے بتایا کہ شہادتِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد اس مقدس مقام پر کیا گیا تاکہ کربلا کی اس اصل مٹی اور ریت سے برکت حاصل کی جا سکے جو کھدائی کے دوران 18 میٹر کی گہرائی سے برآمد ہوئی ہے۔



